the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
جاپانی سائنس دانوں کی جانب سے ایک طویل مطالعہ کیا گیا جو تقریبا 20 سال تک جاری رہا جس میں 40 سے 79 سال تک کے 86 ہزار مردو خواتین کے روزانہ ٹی وی دیکھنے کے دورانیے اور عمومی صحت کے باہمی تعلق کا جائزہ لیا گیا۔
مطالعے میں انکشاف ہوا کہ وہ لوگ جو روزانہ ڈھائی سے 5 گھنٹے تک ٹی وی دیکھتے ہیں ان کے پھیپھڑوں میں خون کے لوتھڑے جمنے کے باعث ہلاک ہونے کا امکان 70 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ علاوہ ازیں یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ روزانہ ٹی وی دیکھنے کے دورانیے میں ہر 2 گھنٹے کے اضافے پر اس طرح سے ہلاکت کا خطرہ 40 فیصد تک بڑھ



جاتا ہے۔ سب سے زیادہ خطرہ یعنی 250 فیصد ان لوگوں کے لیے ہے جو روزانہ 5 گھنٹے سے بھی زیادہ دیر تک ٹی وی دیکھتے ہیں۔

اچھی خبر یہ ہے کہ اس خطرے کو ٹی وی دیکھتے دوران وقفے وقفے سے کھڑے ہوکر پٹھوں کو حرکت دینے اور ٹانگوں کو تھوڑی دیر تک پھیلانے اور سکیڑنے کی ہلکی پھلکی ورزش کرکے ختم کیا جاسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پھیپھڑوں میں خون کے لوتھڑے جمنے کی ظاہری علامات میں سینے کا درد اور سانس لینے میں دشواری وغیرہ شامل ہیں جو دیگر امراض کی علامتوں سے بہت مشابہت رکھتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اب تک کے مطالعات میں (بہت زیادہ ٹی وی دیکھنے کے حوالے سے) یہ پہلو نظر انداز ہوتا آرہا تھا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
صحت میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.